پشاور ہائیکورٹ نے نیب کو عاصمہ عالمگیر کی گرفتاری سے روک دیا

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 9 نومبر 2018
نیب حکام کو عاصمہ عالمگیر کے خلاف انکوائری 45 دن میں مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔ فوٹو: فائل

نیب حکام کو عاصمہ عالمگیر کے خلاف انکوائری 45 دن میں مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔ فوٹو: فائل

پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے نیب کو پیپلز پارٹی کی رہنما عاصمہ عالمگیر کی ممکنہ گرفتاری سے روک دیا۔

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس ایوب خان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے عاصمہ عالمگیر کی نیب کے خلاف دائر درخواست پر کیس کی سماعت کی۔

پشاور ہائیکورٹ نے نیب کو پیپلز پارٹی کی رہنما عاصمہ عالمگیر کی ممکنہ گرفتاری سے روک دیا اور نیب حکام کو عاصمہ عالمگیر کے خلاف انکوائری 45 دن میں مکمل کرنے اور بغیر وارنٹ اور کال نوٹسز پر پیشی کے دوران گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔