سندھ حکومت کا محکمہ جیل کی ابتر کارکردگی کا اعتراف

ویب ڈیسک  جمعـء 9 نومبر 2018
معاشرے میں مجرمانہ سرگرمیوں کا رجحان بڑھنے سے جیلوں میں قیدیوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، رپورٹ

معاشرے میں مجرمانہ سرگرمیوں کا رجحان بڑھنے سے جیلوں میں قیدیوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، رپورٹ

 کراچی: سندھ حکومت نے محکمہ جیل کی ابتر کارکردگی کا اعتراف کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ اسمبلی میں پیش کرنے کے لیے محکمہ جیل خانہ جات کی کارکردگی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔ جس میں محکمہ جیل کی ابتر کارکردگی کا اعتراف کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معاشرے میں مجرمانہ سرگرمیوں کا رجحان بڑھاہے اور ہرسال جیلوں میں قیدیوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، سینٹرل جیل کراچی کی گنجائش 2400 جب کہ قیدی 4 ہزار 846 ہیں، اسی طرح ملیر جیل میں بھی گنجائش سے 3 ہزار 449 قیدی زیادہ ہیں۔ کراچی کے ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ جیل کی ضرورت ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انتہائی خطرناک قیدیوں کے لیے ہائی سیکیورٹی جیل کی تعمیر بھی التوا کا شکار ہے، محکمہ داخلہ سندھ نے ایک ہزار انتہائی خطرناک قیدیوں کو رکھنے کے لیے ہائی سیکیورٹی جیل کی تعمیر کے لیے 300 ایکڑ زمین کے لیے سندھ بورڈ آف ریونیو کو 2017 میں درخواست دی تھی لیکن ایس بی آر نے ہائی سیکیورٹی جیل کے لیے متعلقہ زمین منتقل نہیں کی۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔