اہل وطن اور ملت اسلامیہ شاعر مشرق کو بھرپور خراج عقیدت پیش کررہی ہے، وزیراعظم

ویب ڈیسک  جمعـء 9 نومبر 2018
اقبال نے برسوں پہلے ان مسائل کی پیش گوئی کی جن کا ہمیں آج سامنا ہے، وزیراعظم عمران خان۔ فوٹو:فائل

اقبال نے برسوں پہلے ان مسائل کی پیش گوئی کی جن کا ہمیں آج سامنا ہے، وزیراعظم عمران خان۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اہل وطن اور ملت اسلامیہ شاعر مشرق کو بھرپور خراج عقیدت پیش کررہی ہے۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے یوم اقبال کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ اہل وطن اور ملت اسلامیہ شاعر مشرق کو بھرپور خراج عقیدت پیش کررہی ہے، علامہ اقبال کے افکار اور سوچ نے منزل اور راستے کی نشاندہی کی، علامہ اقبال کا شہرہ آفاق کلام دْنیا کے ہر حصے میں پڑھا اور سمجھا جاتا ہے جب کہ انہوں نے ہمیشہ مسلمانوں کو اتحاد و اتفاق کی تلقین کی اور دعوت عمل دی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : شاعر مشرق ڈاکٹرعلامہ اقبالؒ کا آج 141 واں یوم پیدائش

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اقبال نے برسوں پہلے ان مسائل کی پیش گوئی کی جن کا ہمیں آج سامنا ہے، شاہین کے تصور اور خودی کے فلسفے کو سمجھ کر پاکستان کو اصل مقام دلا سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یوم اقبال پر عام تعطیل کی بجائے حکومتی سطح پر خصوصی پروگرامز کی ہدایت کی اور اس حوالے سے تعلیمی اداروں میں بھی خصوصی پروگرامز کا انعقاد کیا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔