امریکی عدالت نے خفیہ راز افشا کرنے پرسابق سی آئی اےاہلکارپرفرد جرم عائد کردی

ایڈورڈ اسنوڈن پرجاسوسی اور حکومتی املاک کی چوری جیسے الزامات عائد کئے گئے ہیں جس کی زیادہ سے زیادہ سزا 10 برس قید ہے


ویب ڈیسک June 22, 2013
ایڈورڈ اسنوڈن آج کل ہانگ کانگ میں موجود ہیں۔ فوٹو : رائٹرز

امریکی عدالت نے انٹر نیٹ اور موبائل فون کے ذریعے عالمی طور پر لوگوں کی نگرانی کے پروگرام کو منظر عام پر لانے والے سی آئی اے کے سابق اہلکار ایڈورڈ اسنوڈن پر فرد جرم عائد کردی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت واشنگٹن کی ایک عدالت نے وزارت دفاع کی درخواست پر ایڈورڈ پر فردِ جرم عائد کرتے ہوئے اس کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے ہیں،عدالت نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ملزم کو جلد از جلد امریکا لانے کے لئے فوری طور پر کوششیں شروع کرے، ان پر جاسوسی اور حکومتی املاک کی چوری جیسے الزامات عائد کئے گئے ہیں، جس کی زیادہ سے زیادہ سزا 10 برس قید ہے۔

واضح رہے کہ ایڈورڈ اسنوڈن نے گزشتہ ماہ برطانوی اخبار کو امریکی حکومت کے نگرانی کے پروگرام کی معلومات فراہم کی تھیں اور وہ آج کل ہانگ کانگ میں مقیم ہیں ان کے رہائشی ویزہ کی مدت اگلے ماہ ختم ہوگی، ہانگ کانگ انتظامیہ اور امریکا کے درمیان ملزمان کی حوالگی کا معاہدہ موجود ہے تاہم قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایڈورڈ کی حوالگی کا معاملہ طول پکڑ سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں