100 روزہ حکومتی پلان پرعملدرآمد؛ وزیراعظم نے وزرا سے رپورٹ طلب کرلی

ویب ڈیسک  جمعـء 9 نومبر 2018
 100 روزہ پلان میں حکومتی کارکردگی قوم کے سامنے لائیں گے، عمران خان: فوٹو: فائل

100 روزہ پلان میں حکومتی کارکردگی قوم کے سامنے لائیں گے، عمران خان: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراء سے حکومت کی 100 روزہ پلان سے متعلق کارکردگی رپورٹ مانگ لی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراء سے 100 روزہ پلان سے متعلق رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ 100  روزہ پلان کے دوران کتنے اہداف حاصل ہوئے، اس کی مکمل رپورٹ بنا کردی جائے، کفایت شعاری مہم پرعمل درآمد سے متعلق بھی آگاہ کیا جائے اورعوام کوریلیف فراہمی سے متعلق اقدامات سے بھی آگاہ کیا جائے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 100 روزہ پلان میں حکومتی کارکردگی قوم کے سامنے لائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔