شمالی وزیرستان میں بم دھماکے سے ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی  

ویب ڈیسک  جمعـء 9 نومبر 2018
بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، ریسکیو ذرائع۔ فوٹو : فائل

بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، ریسکیو ذرائع۔ فوٹو : فائل

میر علی: شمالی وزیرستان میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے گاؤں عیدک میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 3 افراد زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد زخمیوں کو فوراً قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جب کہ واقعے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔