- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
امیتابھ بچن کو دیوالی پر پھلجھڑیاں جلانا مہنگا پڑگیا
ممبئی: بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کو دیوالی پر پھلجھڑیاں جلانا مہنگا پڑگیا سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کی زد میں لے لیا۔
ہندوؤں کے مذہبی تہوار دیوالی پر بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن پھلجھڑیاں جلاکر تنقید کی زد میں آگئے۔ امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ اپنے گھر والوں کے ساتھ پھلجھڑیاں جلاتے ہوئے نظرآرہے ہیں، تصاویر شیئر کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل دیتے ہوئے ان پر کڑی تنقید کی ہے۔
ایک صارف نے لکھا دیوالی پر پٹاخے جلانا بالکل بھی صحیح نہیں ہے اس سے ماحول میں آلودگی بڑھے گی، ایک صارف نے امیتابھ بچن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پٹاخے جلانا بند کرو ایک پھلجھڑی بھی نہیں جب کہ کچھ لوگوں نے ماحول کو بچانے کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا امیتابھ جی ماحول کو آلودہ کررہے ہیں۔
کچھ لوگوں نے امیتابھ بچن سے درخواست کرتے ہوئے کہا مہربانی کرکے پٹاخے نہ جلائیں، آپ ہمارے رول ماڈل ہیں، ہم آپ سے بہت کچھ سیکھتے ہیں۔
واضح رہے بھارت میں بڑھتی آلودگی کے باعث بالی ووڈ کے متعدد ستاروں نے اس سال دیوالی کے موقع پر پٹاخے اور پھلجھڑیاں نہ جلانے کاعہد کیا تھا تاہم امیتابھ بچن نے اداکاروں کے اس عہد کو یکسر نظر انداز کردیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔