پی سی بی نے نجم سیٹھی کے الزامات مسترد کردیے

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 9 نومبر 2018
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق چیئرمین نجم سیٹھی کے قانونی نوٹس کا جواب دیدیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق چیئرمین نجم سیٹھی کے قانونی نوٹس کا جواب دیدیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق سربراہ نجم سیٹھی کی طرف سے بجھوائے جانے والے قانونی نوٹس کا جواب دے دیا جس میں تمام الزامات کو مسترد کردیا گیا ہے۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایک پریس ریلیز جاری کی گئی ہے جس میں کرکٹ بورڈ کے سابق سربراہ نجم سیٹھی کے نوٹس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ سابق سربراہ نے اپنے نوٹس میں جو الزامات لگائے ہیں، وہ یکسر مسترد کرتے ہیں جب کہ اس حوالے سے تمام الزامات پر بورڈ کو قانونی کارروائی کا حق حاصل ہے۔

پی سی بی کے مطابق نجم سیٹھی نے بطور سربراہ 7 کروڈ سے زائد کے اخراجات کیے جس پر سابق سربراہ نے اس کو شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش قرار دیتے ہوئے پی سی بی کو لیگل نوٹس میں معافی مانگنے اور اخراجات کی تفصیلات کو ویب سائٹ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔