ایک دن میں 3 لاٹریاں جیتنے والا 70 کروڑ روپے کا مالک بن گیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 10 نومبر 2018
نیوجرسی کے ایک ریٹائرڈ ملازم نے ایک ہی دن میں تین بار لاٹری جیت لی (فوٹو: فائل)

نیوجرسی کے ایک ریٹائرڈ ملازم نے ایک ہی دن میں تین بار لاٹری جیت لی (فوٹو: فائل)

نیوجرسی: امریکی شخص پر قسمت ایسی مہربان ہوئی کہ اس نے ایک روز میں تین لاٹریاں جیت کر 50 لاکھ ڈالر کی خطیر رقم اپنے نام کرلی۔

نیوجرسی کے علاقے ایج واٹر کے رہائشی رابرٹ اسٹیوارٹ نے اگست کے مہینے میں ایک روز میں تین لاٹریاں جیتیں جو ایک عجیب حسنِ اتفاق ہے اور تینوں لاٹری ٹکٹوں کے بدلے اس نے 50 لاکھ ڈالر اپنے نام کیے۔اُس وقت رابرٹ کو اس اعلان کی اجازت نہیں تھی اور اب لاٹری کمپنی نے انہیں اپنے انعام کا اعلان کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

رابرٹ نے نیوجرسی لاٹری کا ایک ٹکٹ خریدا جس پر 50 لاکھ ڈالر کی رقم نکل آئی اور وہ خوشی خوشی دوبارہ اسٹور گئے اور دو ٹکٹ مزید خریدے جس میں 100 اور 500 ڈالر نکل آئے۔ اس طرح مسلسل تین ٹکٹوں پر انہوں نے تین انعام حاصل کیے۔

اب  رابرٹ یہ رقم اپنے خاندان اور اپنے دوستوں کی مدد کے لیے خرچ کریں گے۔ اس سے قبل وہ زندگی میں پہلے بھی ڈھائی ہزار ڈالر کی رقم جیت چکے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔