پاکستانی اوپنر امام الحق چہرے پر گیند لگنے سے زخمی، اسپتال منتقل

ویب ڈیسک  جمعـء 9 نومبر 2018
امام الحق کو کیوی بولر لوکی فرگوسن کا تیز باؤنسر جبڑے پر لگا (فوٹو: سوشل میڈیا)

امام الحق کو کیوی بولر لوکی فرگوسن کا تیز باؤنسر جبڑے پر لگا (فوٹو: سوشل میڈیا)

ابو ظبی: کیوی بولر فرگوسن کے خطرناک باؤنسر نے پاکستانی اوپنر بیٹسمین امام الحق کو زخمی کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین جاری 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستانی بلے باز امام الحق چہرے پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے اور انہیں اسپتال منتقل کرنا پڑا۔

امام الحق کو کیوی بولر لوکی فرگوسن کا تیز باؤنسر جبڑے پر لگا وہ ہیلمٹ کی وجہ سے خطرناک انجری سے بچ گئے لیکن  ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر میدان سے باہر چلے گئے۔

شدید تکلیف کے باعث امام الحق کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔