ایف بی آر نے 20 لاکھ روپے سے مہنگی گاڑی رکھنے والوں کو نوٹسز بھیج دیے

ویب ڈیسک  ہفتہ 10 نومبر 2018
گزشتہ 5 سال میں لگژری گاڑیاں خریدنے والے غیر رجسٹرڈ افراد کی فہرست مرتب (فوٹو:فائل)

گزشتہ 5 سال میں لگژری گاڑیاں خریدنے والے غیر رجسٹرڈ افراد کی فہرست مرتب (فوٹو:فائل)

لاہور: ایف بی آر نے 20 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی گاڑیاں رکھنے والے افراد کو انکم ٹیکس گوشواروں کے نوٹسز بھیج دیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں گزشتہ 5 سال میں 1250 لگژری گاڑیوں کے خریدار غیر رجسٹرڈ نکلے جس پر ایف بی آر کا بی ٹی بی زون لگژری گاڑیوں کے غیر رجسٹرڈ مالکان کے خلاف متحرک ہو گیا ہے اور اس نے گزشتہ 5 سال میں لگژری گاڑیاں خریدنے والے غیر رجسٹرڈ  افراد کی فہرست مرتب کرلی ہے۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق سال 2013ء سے 2017ء تک مہنگی گاڑیاں خریدنے والے ساڑھے 12 سو افراد ٹیکس نیٹ میں نہیں ہیں۔ ایف بی آر نے 20 لاکھ  سے زائد مالیت کی گاڑیاں رکھنے والے افراد کو گوشوارے جمع کرانے کے لیے نوٹسز جاری کر دئیے ہیں انہیں صرف ایک ہفتے کی مہلت دی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔