بینکنگ ہیکرز نے بیوہ کا پنشن اکاؤنٹ خالی کردیا

ویب ڈیسک  جمعـء 9 نومبر 2018
اس سے قبل بھی دو کیسز سامنے آچکے ہیں اور تینوں متاثرہ افراد ایک ہی بینک کے اکاؤنٹ ہولڈرز ہیں (فوٹو: فائل)

اس سے قبل بھی دو کیسز سامنے آچکے ہیں اور تینوں متاثرہ افراد ایک ہی بینک کے اکاؤنٹ ہولڈرز ہیں (فوٹو: فائل)

جہانیاں میں بینکنگ ہیکرز نے شہید کی بیوہ کے پنشن اکاؤنٹ سے ڈیڑھ لاکھ روپے نکال لیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بینکنگ ہیکنگ کے کیسز مسلسل سامنے آرہے ہیں، جہانیاں میں تیسرا کیس سامنے آیا ہے جس میں ہیکرز نے شہید کی بیوہ کی پنشن کی رقم ہتھیالی۔ اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی اہلکار محمد شاہد انجم 2007ء میں سوات آپریشن میں شہید ہوگیا تھا جس کی بیوہ پنشن حاصل کررہی تھی لیکن کچھ دن قبل اے ٹی ایم کی ڈپلیکیٹ بناکر شہید کے پنشن اکاؤنٹ سے 1 لاکھ 58 ہزار روپے کا صفایا کردیا گیا ہے۔

شہید کے والد نجم الحق نے داد رسی کے لیے مختلف اداروں کو درخواستیں دیں تاہم ابھی تک انصاف کے منتظر ہیں۔ نجم الحق کا کہنا ہے کہ بینک کے عملے سے اے ٹی ایم کی سی سی ٹی وی فوٹیج مانگی جو انہوں نے نہیں دی جب کہ سائبر کرائم ونگ نے بھی تاحال کوئی کارروائی نہیں کی۔

یہاں یہ بات غور طلب ہے کہ جہانیاں میں اس سے قبل بھی دو کیسز سامنے آچکے ہیں اور تینوں متاثرہ افراد ایک ہی بینک کے اکاؤنٹ ہولڈرز ہیں۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔