- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گذشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں منظور، طبی معائنہ کروانے کا حکم
پارٹی سے نکالنا بزدلانہ فیصلہ ہے، ڈاکٹر فاروق ستار
کراچی: ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ میری پارٹی سے رکنیت ختم کرنا ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا بزدلانہ فیصلہ ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے پارٹی رکنیت ختم کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ رابطہ کمیٹی نے مجھے پارٹی سے نکال کر بزدلانہ فیصلہ کیا جس کی مذمت کرتا ہوں، آج میری بنیادی رکنیت ختم اور 39 سالہ رفاقت کو پارٹی کے چند ٹھیکے داروں نے انا کی بھینٹ چڑھادیا۔
فاروق ستار نے کہا کہ رابطہ کمیٹی نے میری پارٹی رکنیت ختم کرنے کی وجوہات نہیں بتائیں، شوکاز نوٹس تو بھیجنے کا بتایا لیکن میڈیا کے سامنے چارج شیٹ پیش نہیں کی، کارکنان کو بتاتے کہ میرا قصور کیا تھا، پہلے ڈسپلنری کمیٹی فریق کو سنتی ہے اس کے بعد فیصلہ کیا جاتا ہے، بغیر فریق کو سنے اور اس سے بات کیے بغیر تحقیقات مکمل نہیں ہوسکتیں، یہ فیصلہ غیر آئینی و قانونی اور پارٹی قوانین کے اصول و ضوابط کے خلاف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر فاروق ستار کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ
ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ بہادر آباد میں عامر خان، کنور نوید، فیصل سبزواری، خواجہ اظہار، وسیم اختر اور خالد مقبول نے قبضہ کیا ہوا ہے، اس فیصلے میں کارکنان کی اکثریت شامل نہیں، کارکنان کا اعتماد رابطہ کمیٹی سے اٹھ گیا ہے، ان کو ساری رات صرف فاروق ستار کا فوبیا ہے، ان کو خطرہ ہے کہ اگر کارکنان کھڑے ہوگئے تو ان کی عیاشیاں ختم ہو جائیں گی۔
فاروق ستار نے کہا کہ کنور نوید اور عامر خان اپنے اثاثے سامنے کیوں نہیں رکھتے، میں ان کے اثاثوں کی تفصیل ایک ہفتے میں سامنے رکھوں گا، میں خاموش تھا یہ پنڈورا باکس نہیں کھولنا چاہتا تھا لیکن اب میں بتاؤں گا، کارکنوں کا اجلاس بلایا جائے اور ان کے سامنے گوشوارے رکھے جائیں، میں نے تحقیقات شروع کردی ہیں اب میں خود ان کا احتساب کروں گا۔
سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ سے متعلق فاروق ستار نے کہا کہ سینیٹ کا پورا الیکشن بکاؤ تھا، چیف جسٹس سے اپیل کرتا ہوں کہ سینیٹ الیکشن میں اراکین اسمبلی کی خریداری کے بیان کا سوموٹو نوٹس لیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔