رنگانا ہیراتھ کی رخصتی، ساتھیوں نے کندھے پر اٹھا کر گراؤنڈ کا چکر لگایا

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 10 نومبر 2018
ہار کبھی اچھا نتیجہ نہیں ہوتا لیکن یہ سب کھیل کا حصہ ہے، میرے لیے ملک کی نمائندگی کرنا اعزاز تھا، اسپنر۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ہار کبھی اچھا نتیجہ نہیں ہوتا لیکن یہ سب کھیل کا حصہ ہے، میرے لیے ملک کی نمائندگی کرنا اعزاز تھا، اسپنر۔ فوٹو: سوشل میڈیا

گال:  سری لنکن اسپنر رنگانا ہیراتھ کے ٹیسٹ کیریئر کا اختتام پر ساتھیوں نے انھیں کندھے پر اٹھا کر گراؤنڈ کا راؤنڈ لگایا۔

اسپنر رنگانا ہیراتھ کے ٹیسٹ کیریئر کا اختتام ہوگیا جب کہ میچ کے بعد ساتھیوں نے انھیں کندھے پر اٹھا کر گراؤنڈ کا راؤنڈ لگایا۔

رنگانا ہیراتھ نے کہا کہ میرے لیے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا یہی وقت درست ہے۔ گال میں ہیراتھ کے الوداعی ٹیسٹ میں سری لنکا کو انگلینڈ کے ہاتھوں 211 رنز سے بڑی شکست کا سامنا رہا۔

اسپنر نے کہاکہ ہار کبھی اچھا نتیجہ نہیں ہوتا لیکن یہ سب کھیل کا حصہ ہے، میرے لیے ملک کی نمائندگی کرنا اعزاز تھا۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔