رحیم یار خان میں میکڈونلڈز برانچ کا افتتاح، شہریوں کی بھرپور پذیرائی

نور محمد سومرو  ہفتہ 10 نومبر 2018
بااخلاق عملہ عوام کو بہترین سروسز فراہم کریگا، امین لاکھانی، شہریوں کیلیے میکڈونلد تحفہ ہے، چوہدری منیر۔ فوٹو: ایکسپریس

بااخلاق عملہ عوام کو بہترین سروسز فراہم کریگا، امین لاکھانی، شہریوں کیلیے میکڈونلد تحفہ ہے، چوہدری منیر۔ فوٹو: ایکسپریس

رحیم یار خان:  رحیم یار خان میں میکڈونلڈز برانچ کا افتتاح کر دیا گیا جسے شہریوں اور فیملیز کی طرف سے بھرپور پذیرائی ملی ہے۔ 

رحیم یار خان کی پرائم لوکیشن اتحاد گارڈن میں میکڈونلڈزکا افتتاح سماجی وکاروباری شخصیت چوہدری منیر اور میکڈونلڈز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر و صدر امین محمد لاکھانی نے فیتہ کاٹ کر کیا۔ اس موقع پر اہم سیاسی، سماجی وکاروباری شخصیات اور شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔افتتاح کے بعد فیملیز کا رش دیدنی تھا، بچے اپنے من پسند کھانوں کیساتھ ساتھ کھیل کود میں مصروف اور خوب لطف اندوز ہو رہے تھے۔

ساہیوال، ملتان، صادق آباد، بہاولپور اور میاں چنوں میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد میکڈونلڈ اُڑان بھر کے رحیم یار خان پہنچ گیا ہے۔ رحیم یار خان شہر کی خوبصورت لوکیشن دڑی سانگی پُل اتحاد گارڈن میں واقع میکڈونلڈ کا لوگو دور سے ہی نظر آتا ہے۔ عوامی رائے کے مطابق رحیم یار خان کی شہری آبادی سے متصل خوبصورت لوکیشن پر میکڈونلڈ پاکستان کی نئی برانچ اپنی مثال آپ ہے۔

سی ای او اینڈ پریذیڈنٹ امین محمد لاکھانی نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رحیم یارخان کے عوام  کو میکڈونلڈ اپنی بہترین خدمات فراہم کریگا، ہمارا بااخلاق عملہ دن رات اپنی بہترین سروسز فراہم کرتا رہیگا، اپنی بہترین سروسز کی بدولت میکڈونلڈ نے لوگوں کے دلوں میں اپنا گھر کر لیا ہے۔

رحیم یارخان میں 69ویں میکڈونلڈ برانچ کا افتتاح ہوا ہے جس پر اللہ تعالیٰ کے شکر گزار اور عوام کی محبتوں کے مشکور ہیں۔ اس موقع پر چوہدری منیر نے کہا کہ میکڈونلڈز اتحاد گارڈن کے مکینوں اور رحیم یار خان کے شہریوں کیلیے تحفہ اور خوش آئند ہے۔

افتتاح کے بعد کسی نے سیلفیاں لیں تو کوئی برگر اور آئس کریم کے مزے لیتا رہا۔ میکڈونلڈز کی اسپیشل ڈیلز کو فیملیز نے مزے لے لیکرکھایا۔ رحیم یار خان  کے شہریوں نے بھی میکڈونلڈز کو رحیم یارخان  میں خوبصورت اضافہ قرار دیا۔ میکڈونلڈ رحیم یارخان برانچ  میں دو سو سے زائد لوگوں کے بیٹھنے کی جگہ ہے۔ بچوں کے کھیلنے کیلیے پلیئنگ ایریا بھی بنایا گیا ہے، یہ مکمل فیملی ریسٹورنٹ ہے۔

اس موقع پر شہریوں فیملیز اور بچوں نے اپنے تاثرات میں میکڈونلڈز کو خوش آمدید کہتے ہوئے اپنی بھرپور خوشی کا اظہار کیا جبکہ اسٹاف کا کہنا تھا کہ میکڈونلڈز میں آنیوالی فیملیز کیلیے وہ اپنی بہترین خدمات فراہم کریں گے۔ رحیم یارخان کے شہری اپنی فیملیز بچوں کو یہاں لیکر آئیں انہیں بہترین ماحول میں حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق عالمی معیار کا فاسٹ فوڈ دستیاب ہو گا۔

اس موقع پر مریم نواز شریف کے داماد چوہدری راحیل منیر، چوہدری فیصل منیر، معروف صنعتکار حاجی ابراہیم، ایم پی اے چوہدری شفیق آف چناب گروپ‘ اخبار فروش رہنما سہیل پاشا‘ چوہدری عامر ندیم‘ میاں ساجد محمود‘ چوہدری خضر حیات،چوہدری محمد علی،چوہدری اشرف، قیصر غفوری‘ چیف آپریشن ومارکیٹنگ آفیسر جمیل مغل‘ مکڈونلڈز کے ڈویژنل منیجر ایڈمن لاہور محمد عمران‘ آپریشن منیجر خرم صلاح الدین‘ برانچ منیجر عبیدالرحمن‘ ایکسپریس اسٹاف ممبران عبدالصبور‘ فاروق سندھو موجود تھے۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔