مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 نوجوان شہید

ویب ڈیسک  ہفتہ 10 نومبر 2018
بے گناہ نوجوانوں کی شہادتوں پر پلوامہ میں ہڑتال کی گئی فوٹو:فائل

بے گناہ نوجوانوں کی شہادتوں پر پلوامہ میں ہڑتال کی گئی فوٹو:فائل

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائرنگ کرکے 2 نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع پلوامہ میں قابض افواج نے سرچ آپریشن کے دوران تکن کے علاقے کا محاصرہ کرلیا۔ فوجیوں نے گھر گھر تلاشی کے دوران دو کشمیری نوجوانوں کو عسکریت پسند قرار دے کر گولیاں مار کر شہید کردیا۔

کشمیریوں نے بے گناہ نوجوانوں کی شہادتوں پر پلوامہ میں ہڑتال کرتے ہوئے دکانیں اور بازار بند کردیے۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے احتجاج روکنے کے لیے علاقے میں کرفیو نافذ کردیا اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی۔ گزشتہ روز بھی پلوامہ میں ہی بھارتی فوج کے ہاتھوں ایک نوجوان شہید ہوگیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔