سعودی عرب میں بارشوں اور سیلاب سے نظام زندگی درہم برہم

ویب ڈیسک  ہفتہ 10 نومبر 2018
شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں۔ فوٹو : سعودی میڈیا

شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں۔ فوٹو : سعودی میڈیا

ریاض/عمان: سعودی عرب میں شدید بارشوں سے نظام زندگی معطل ہوگیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض اور جدہ میں شدید بارشوں سے نشیبی علاقے ڈوب گئے۔ کئی فٹ بارشوں کا پانی جمع ہونے کی وجہ سے کئی گاڑیاں بہہ گئیں اور ذرائع آمدورفت معطل ہوگئے۔

ریاض شہر کی مختلف شاہراہوں اور انڈرپاسز میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے ٹریفک کا نظام معطل ہوگیا۔ ریسکیو اداروں نے پانی میں پھنسے افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جب کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

Saudia 2

دوسری جانب اردن کے قدیم ترین شہر “پیٹرا”میں آنے والے سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 9 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ بحیرہ مردار کے سیلاب زدہ علاقے سے 4 ہزار سیاحوں اور مقامی افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

Jardan

سعودی عرب اور اردن میں بارشوں کا سلسلہ مزید چند روز تک جاری رہنے کی توقع کی جارہی ہے اور اس حوالے سے دونوں ممالک کے محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو بھی خبردار کردیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔