ایل او سی پر بھارتی فوج کے فائرنگ سے 4 شہری زخمی

ویب ڈیسک  ہفتہ 10 نومبر 2018
بھارتی فوج نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا، آئی ایس پی آر۔ . فوٹو : فائل

بھارتی فوج نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا، آئی ایس پی آر۔ . فوٹو : فائل

 راولپنڈی: ایل او سی کے لیپہ سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 4 شہری شدید زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارت نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی اور شہری آبادی کو نشانہ بنا ڈالا، بھارتی فوج کی فائرنگ سے 4 شہری شدید زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا، فائرنگ سے بجلدار اور بٹلیاں مضافات کے رہائشی ظہیر، ناصر، شوکت اور منیر شدید زخمی ہوگئے جنہیں مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پاک فوج نے بھارتی فورسز کی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کا نشانہ بنایا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔