ساﺅتھ ایشین ویٹ لیفٹنگ گیمز کے لئے قومی خواتین پلیئرز نے کمر کس لی

میاں اصغر سلیمی  ہفتہ 10 نومبر 2018
چیمپئن شپ میں خواتین کھلاڑی عمدہ کارکردگی دکھائیں گی، سیکرٹری پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن فوٹو: فائل

چیمپئن شپ میں خواتین کھلاڑی عمدہ کارکردگی دکھائیں گی، سیکرٹری پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن فوٹو: فائل

 لاہور: قومی خواتین پلیئرز نے ساﺅتھ ایشین ویٹ لیفٹنگ گیمز کے لئے کمر کس لی۔

ساﺅتھ ایشین ویٹ لیفٹنگ گیمز میں ملک کا نام روشن کرنے کے لئے پاکستانی خواتین پلیئرز نے کمر کس لی، آئندہ برس مارچ میں نیپال کے شہر کٹھمنڈو میں شیڈول گیمز میں باصلاحیت کھلاڑیوں کو آگے لانے کے لئے ٹرائلز کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے، یہ ٹرائلز پندرہ نومبر کو ریلوے سٹیڈیم گڑھی شاہو میں ہوں گے۔ پلیئرز 45، 49، 55، 59، 64،71، 76، 81، 87 اور87 پلس کلوگرام ویٹ کیٹگری میں اپنا انتخاب درست ثابت کرنے کی کوشش کریں گی۔

تمام محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی پلیئرز کی رجسٹریشن 12 نومبر تک کروا لیں۔ پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل امجد امین بٹ کا کہنا ہے کہ مردوں کی طرح خواتین پلیئرز میں بھی بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، امید ہے کہ ہماری ویمنز ساﺅتھ ایشین ویٹ لیفٹنگ چیمپئن شپ میں عمدہ کارکردگی دکھا کر ملک وقوم کا نام روشن کرنے میں کامیاب رہیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔