فلسطین کےخلاف دوستانہ میچ کے لیے قومی فٹبال ٹیم کا کیمپ شروع

میاں اصغر سلیمی  ہفتہ 10 نومبر 2018
2014 میں فلسطین کی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا تھا فوٹو: فائل

2014 میں فلسطین کی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا تھا فوٹو: فائل

 لاہور: فلسطین کےخلاف دوستانہ میچ کے لیے قومی فٹبال ٹیم کا کیمپ شروع ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے نجی اسکول کے فٹبال گراونڈ میں دو مراحل میں ٹریننگ کروائی جارہی ہے۔ کوچ شہزاد نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ برازیلین ہیڈ کوچ جوز انتونیو کی نگرانی میں فٹبالرز کی خامیوں کو دورکرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ پی ایف ایف نے 22 مقامی اور 8 پاکستانی نژاد غیر ملکیوں کو بھی کیمپ میں مدعوکیا ہے، ان میں سے دو غیرملکی کیمپ جوائن کرچکے، باقی چھ غیر ملکی فٹبالرز نے آگاہ کیا ہے کہ وہ ڈائریکٹ فلسیطن میں ٹیم کا حصہ بنیں گے۔

2014 میں فلسطین کی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ پنجاب اسٹیڈیم لاہورمیں کھیلا گیا وہ میچ برابری پر ختم ہوا تھا، دوطرفہ ٹورز کے اس معاہدے کے تحت پاکستانی ٹیم ایک میچ کھیلنے مقبوضہ بیت المقدس جارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔