پی سی بی کا ملتان سلطانز سے معاہدہ ختم

سلیم خالق  ہفتہ 10 نومبر 2018

واجبات کی عدم ادائیگی پر پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کا معاہدہ ختم کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے واجبات کی عدم ادائیگی پر پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کا معاہدہ ختم کر دیا اور یہ خبر سب سے پہلے پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ ’’cricketpakistan.com.pk‘‘ نے بریک کی۔

ملتان سلطانز کو 2 ماہ سے یاد دہانی کرائی جا رہی تھی کہ وہ 5.2 ملین ڈالر بینک گارنٹی جمع کرائے مگر فرنچائز ایسا کرنے میں ناکام رہی جس کی وجہ سے معاہدہ ختم کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔