مولانا سمیع الحق قتل کیس، جیوفینسنگ کی مدد سے تین افراد زیر حراست

ویب ڈیسک  ہفتہ 10 نومبر 2018
ملزمان کو جیوفینسنگ سمیت مولانا سمیع الحق کے موبائل ڈیٹا کی مدد سے گرفتار کیا گیا (فوٹو:فائل)

ملزمان کو جیوفینسنگ سمیت مولانا سمیع الحق کے موبائل ڈیٹا کی مدد سے گرفتار کیا گیا (فوٹو:فائل)

 راولپنڈی: پولیس نے مولانا سمیع الحق قتل کیس میں جیوفینسنگ کی مدد سے تین افراد کو حراست میں لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جے یو آئی کے مرحوم سربراہ مولانا سمیع الحق کے قتل کیس میں پیش رفت ہوئی ہے، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 مشکوک افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

یہ  پڑھیں: مولانا سمیع الحق قاتلانہ حملے میں شہید

ذرائع کے مطابق تینوں افراد کو جیوفینسنگ اور مولانا سمیع الحق کے موبائل ڈیٹا کی مدد سے حراست میں لیا گیا، ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، ملزمان سے تفتیش کی سربراہی ایس ایس پی آپریشنز امیر عبداللہ نیازی اور تفتیش ایس ایچ او سول لائنز انسپکٹر عزیز کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا سمیع الحق قتل کی تفتیشی ٹیم کا سربراہ تبدیل

واضح رہے کہ رواں ماہ کی دو تاریخ کو جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کو راولپنڈی اور اسلام آباد کے سنگم پر واقع نجی ہاؤسنگ سوسائٹی ( کے سفاری ون)  نامعلوم افراد نے  چاقوؤں سے حملہ کرکے شہید کردیا تھا اور ان کے قتل کی  تحقیقات پولیس کی 3 ٹیمیں کر رہی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔