پولیس نے بنوں کو بڑی بتاہی سے بچالیا

نمائندہ ایکسپریس  ہفتہ 10 نومبر 2018
کارروائی کے دوران برآمد ہونے والے گولوں كو اسپیشل پولیس فورس اور بم ڈسپوزل یونٹ نے ناكارہ بنا دیا ۔ فوٹو : فائل

کارروائی کے دوران برآمد ہونے والے گولوں كو اسپیشل پولیس فورس اور بم ڈسپوزل یونٹ نے ناكارہ بنا دیا ۔ فوٹو : فائل

بنوں: پولیس نے بنوں میں دہشت گردی كے لئے چھپایا گیا بھاری اسلحہ برآمد كركے علاقے كو تباہی سے بچالیا۔

ڈسٹركٹ پولیس آفیسر یاسر خان آفریدی نے خفیہ اطلاع پر جانی خیل میں رات گئے كارروائی کرکے دہشت گردی کے لئے چھپایا گیا اسلحہ اور گولہ بارود برآمد كرلیا۔

کارروائی کے دوران برآمد ہونے والے گولوں كو اسپیشل پولیس فورس اور بم ڈسپوزل یونٹ نے ناكارہ بنا دیا، پولیس نے نامعلوم ملزمان كے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج كرلیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔