وینز ویلا کی حسینہ نے مس انٹرنیشنل 2018ء کا تاج اپنے سر سجالیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 10 نومبر 2018
ٹوکیو میں ہونے والے خوبصورتی کے مقابلے میں دنیا بھر سے خواتین نے حصہ لیا (فوٹو : ٹویٹر)

ٹوکیو میں ہونے والے خوبصورتی کے مقابلے میں دنیا بھر سے خواتین نے حصہ لیا (فوٹو : ٹویٹر)

ٹوکیو: وینز ویلا کی حسینہ مریم کلاریٹ ویلازکو گارشیا نے مس انٹرنیشنل 2018ء کا ٹائٹل جیت لیا۔

مس انٹرنیشنل 2018ء مقابلہ حسن کا فائنل جاپان کے شہر ٹوکیو میں منعقد ہوا جس میں پوری دنیا سے خوبرو خواتین نے حصہ لیا تاہم وینزویلا کی ماڈل نے سب پر اپنی خوبصورتی کا سحر طاری کیا اور مس انٹرنیشنل 2018ء قرار پائیں۔

نومنتخب مس انٹرنیشنل کو انڈونیشیا کی سابق مس انٹرنیشنل نے تاج پہنایا جب کہ جنوبی افریقا کی حسینہ دوسرے اور رومانیہ کی حسینہ تیسرے نمبر پر رہیں۔ ٹوکیو میں مس انٹرنیشنل مقابلوں کا انعقاد 1960ء سے باقاعدگی سے ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ مریم کلاریٹ ویلازکو گارشیا وینزویلا کی ماڈل ہیں انہوں نے مس وینزویلا انٹرنیشنل 2017ء کا ٹائٹل جیتا تھا اور اب وینزویلا کی نمائندگی کرتے ہوئے مس انٹرنیشنل 2018ء کا خطاب بھی اپنے نام کرلیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔