9 بند پاور اسٹیشن چلائے نہ جا سکے ماہانہ کروڑوں کا نقصان

4600 میگاواٹ بجلی پیدا کرنیکی استعداد رکھتے ہیں‘ حکومت کی جانب سے اہم اعلان متوقع


Numainda Express June 23, 2013
4600 میگاواٹ بجلی پیدا کرنیکی استعداد رکھتے ہیں‘ حکومت کی جانب سے اہم اعلان متوقع۔ فوٹو: فائل

ملتان سمیت ملک بھر میں 4600 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی استعداد کے حامل9 بند پاور اسٹیشن کو چلانے کا حتمی فیصلہ نہ ہو سکا ۔

سابق حکومت کے اعلیٰ سطح کے انجینئرز نے ان 9پاور اسٹیشنز کو ناکارہ اور اس سے پیدا ہونے والی بجلی کو انتہائی مہنگا قرار دیا تھا اور ان کو قومی خزانے پر بوجھ قرار دیا گیا تھا۔



ان پاور اسٹیشنز پر تعینات ہزاروں کی تعداد میں افسر و ملازمین' دفاتر' کالونیوں' تنخواہوں' گاڑیوں و دیگر مراعات پر حکومت کے کروڑوں روپے ماہانہ اخراجات آ رہے ہیں۔ حکومت اور وزارت پانی و بجلی کی طرف سے اس حوالے سے اہم اعلان متوقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں