تن پہ چمن کِھل اُٹھا

جسم وجاں کی ضرورت ایسا لباس ہوتی ہے جو جلتے جھلستے موسم میں ٹھنڈک کا احساس دے.


June 23, 2013
ماڈل: نیہا۔ فوٹو: ایکسپریس

NEW DELHI: موسمِ گرما میں، جب سورج آگ برساتا ہے، دھوپ گویا جسم پگھلائے جاتی ہے اور دہکتی ہواؤں کے تھپیڑے مزاج پوچھتے ہیں.

جسم وجاں کی ضرورت ایسا لباس ہوتی ہے جو جلتے جھلستے موسم میں ٹھنڈک کا احساس دے، اور یہ لان ہے جو تپتے روزوشب میں فرحت اور راحت کا احساس لیے تن کی زینت بن جاتی ہے۔

لان کے سوٹ اپنی نرماہٹ کے ساتھ رنگ اور نقوش کا حسن بھی سمیٹے ہوتے ہیں، انھیں پہن کر ایسا لگتا ہے جیسے تن پر چمن کِھل اُٹھا ہو۔ ٹھنڈی ہوا اور پھوار سی لان کے دل کش رنگ، خوب صورت نقش ونگار اور خوش بو سا لمس، یہ لباس نہیں ایک حَسین احساس ہے جو تن کو لپیٹے رہتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں