پنجگور میں ایرانی فورسز کی فائرنگ سے 2 پاکستانی جاں بحق

این این آئی  پير 12 نومبر 2018

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے سبسکرائب کریں

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایرانی بارڈر پر ایرانی فورسز کی فائرنگ سے دو پاکستانی شہری جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان سے پک اپ گاڑی میں سوار 7 افراد ایران کی جانب جارہے تھے کہ تحصیل پروم سے جڑے بارڈر کو کراس کرنیوالے تھے کہ ایرانی فورسز نے فائرنگ کردی جس سے بلوچستان کے ضلع کیچ کا رہائشی عبداللہ اور ناوک سکنہ مہمند ایجنسی ہلاک ہوگئے ۔

زخمیوں میں دلاور سکنہ کوئٹہ ،حمزہ اللہ سکنہ مہمند ایجنسی و دیگر شامل ہیں انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ،نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔