ملک بھر میں 3 روزہ انسداد پولیومہم شروع

شبیر حسین  پير 12 نومبر 2018
مہم کے دوران 2 کروڑ 13 لاکھ بچوں کو انسداد پولیوکے قطرے پلائے جائیں گے۔

مہم کے دوران 2 کروڑ 13 لاکھ بچوں کو انسداد پولیوکے قطرے پلائے جائیں گے۔

 اسلام آباد: پولیو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلیے ملک کے 88 اضلاع میں 3 روزہ پولیو مہم آج (پیر) سے شروع ہوگی۔

مہم میں 5  سال تک کے 2 کروڑ 13 لاکھ بچوں کو انسداد پولیوکے قطرے پلائے جائیں گے۔ مہم کے دوران پنجاب کے 12 اضلاع کے 68 لاکھ 80 ہزار، سندھ کے36اضلاع کے 70 لاکھ، خیبر پختونخوا کے25 اضلاع کے 55 لاکھ، بلوچستان کے 20 اضلاع کے 15 لاکھ اور اسلام آباد کے 3 لاکھ 30ہزار بچوںکوانسداد پولیوکے قطرے پلائے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔