اداکار اسد ملک لاہور ایئرپورٹ پر گرفتار

ویب ڈیسک  منگل 13 نومبر 2018
اداکار اسد ملک کے پاس زائد المیعاد لائسنس پر خودکار اسلحہ موجود تھا، اے ایس ایف ذرائع (فوٹو: فائل)

اداکار اسد ملک کے پاس زائد المیعاد لائسنس پر خودکار اسلحہ موجود تھا، اے ایس ایف ذرائع (فوٹو: فائل)

لاہور: اے ایس ایف نے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر اداکار اسد ملک کو زائد المیعاد لائسنس کے باوجود خود کار اسلحہ لے جانے پر گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹی وی ڈراموں کے اداکار اسد ملک کو ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز (اے ایس ایف) نے گرفتار کرلیا۔ اے ایس ایف ذرائع کے مطابق اسد ملک لاہور سے کراچی جارہے تھے اور اداکار کے پاس خود کار اسلحہ تھا تاہم اس کا لائسنس زائد المیعاد تھا جس کی بنا پر اسد ملک کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔