بھارتی فلم انڈسٹری میں لوگ باتوں سے زیادہ کام کرتے ہیں، میرا

عمیر علی انجم  پير 24 جون 2013
ڈائریکٹرز نے شاہ رخ خان کے ساتھ ہیروئن کاسٹ کیا توخوشی ہوگی ،ایکسپریس سے گفتگو۔ فوٹو: آئی این پی/فائل

ڈائریکٹرز نے شاہ رخ خان کے ساتھ ہیروئن کاسٹ کیا توخوشی ہوگی ،ایکسپریس سے گفتگو۔ فوٹو: آئی این پی/فائل

کراچی: فلم اسٹارمیرانے کہاہے کہ بھارتی فلم ڈائریکٹرزنے اگرمجھے شاہ رخ خان کے ساتھ بطورہیروئن کاسٹ کیا تو مجھے خوشی ہوگی۔

کنگ خان بڑے اداکارہیں ان خیالات کااظہارانھوں نے ہندوستان سے ٹیلی فون پرنمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیاان کاکہنا تھا کہ ہندوستان فلم انڈسٹری میں بہت سے نئے آئیڈیازموجودہیں اورلوگ باتوں سے زیادہ کام کرتے ہیں واضح رہے اداکارہ میراان دنوں بھارت میں بھارتی فلم بھڑاس کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جب کہ ان کے مطابق اس فلم کی شوٹنگ کے اختتام پروہ ایک اوربھارتی فلم کی شوٹنگ کے لیے دہلی جائینگی جس کانام انھوں نے فلحال بتانے سے گریزکیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ میراکاکہنا تھا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کومیں نے جتنا وقت دیا اگرمیں بھارتی فلم انڈسٹری کودیتی تودنیاکی چندبڑی فنکاراوں میں میرا شمار ہوتا۔ پاکستانی فلم ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرزنے مجھ سے کام لینے کے بعدمجھے تنقید کا نشانہ بنایارہی سہی قصرحکومت نے پوری کی کبھی مجھے ٹیکس چور کہہ کرکبھی میرامذاق اڑاکرمیں بھارتی فلم ڈائریکٹرز کے ساتھ کام کرتے ہوئے خوش ہوں اورامیدہے کہ اپنے کام سے اپنے ملک کانام روشن کرونگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔