ایکسپریس انتظامیہ کی ادارے سے منسوب جعلی سوشل میڈیا پوسٹس کی وضاحت

ویب ڈیسک  منگل 13 نومبر 2018
جعلی پوسٹ بنانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا ارادہ رکھتے ہیں، ایکسپریس نیوز

جعلی پوسٹ بنانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا ارادہ رکھتے ہیں، ایکسپریس نیوز

ایکسپریس نیوز کی انتظامیہ کی جانب سے عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ایکسپریس نیوز کی سوشل میڈیا پوسٹس سے مماثل بہت سی جعلی پوسٹ سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں جن میں مختلف حکومتی عہدے داران اور سیاسی رہنماؤں کے نام سے مختلف بیانات منسوب کیے جارہے ہیں۔ اکثر بیانات اور پوسٹس نہ صرف عوام میں بے چینی کی وجہ بن رہے ہیں بلکہ خود ایکسپریس میڈیا گروپ کے لیے بھی پریشانی کا باعث ہیں۔

عوام کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ ایسی کسی پوسٹ سے ایکسپریس کا کوئی تعلق نہیں، ایکسپریس کے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس موجود ہیں صرف وہاں سے شیئر کی گئی پوسٹ ہی ایکسپریس کی نمائندگی کرتی ہیں بقیہ جعلی اور بے بنیاد پوسٹس سے ایکسپریس انتظامیہ کا کوئی تعلق نہیں۔

Fake post of express news about isreal and PTI govt

دوسری جانب جعل سازوں کو خبردار کیا جاتا ہے کہ ادارہ ایسی جعلی پوسٹس پر ان کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی کرنے کا مجاز ہے اور ادارہ جلد اس ضمن میں ایف آئی اے سائبر کرائم ڈپارٹمنٹ سے رجوع کرکے ایسی پوسٹ بنانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے۔

Fake post of express news

واضح رہے کہ اکثر سوشل میڈیا وائرل پوسٹس کا تعلق بیانات اور واقعات سے بتایا جاتا ہے اور انہیں ہوبہو ایکسپریس کی جانب سے سوشل میڈیا پوسٹس کی طرح ڈیزائن کرکے عوام کو دھوکا اور فریب میں مبتلا کرکے جعلی اور لغو خبریں پھیلائی جارہی ہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

جعلی خبروں کا ایک اور عکس :

fake post of express news 3

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔