آرمی چیف کے بیٹے کے ولیمے کی تقریب میں صدر اور وزیرِاعظم کی شرکت

ویب ڈیسک  منگل 13 نومبر 2018
سعد صدیق باجوہ کے ولیمے کی تقریب راولپنڈی میں واقع آرمی ہاؤس میں منعقد ہوئی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

سعد صدیق باجوہ کے ولیمے کی تقریب راولپنڈی میں واقع آرمی ہاؤس میں منعقد ہوئی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کے بیٹے سعد صدیق باجوہ کے ولیمے کی تقریب آرمی ہاؤس میں ہوئی۔

سعد صدیق باجوہ کی ولیمے کی تقریب میں  صدرِ مملکت عارف علوی، وزیرِ اعظم عمران خان اور چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار سمیت کئی اہم رہنماؤں اورشخصیات نے شرکت کی۔

تقریب میں  بلاول بھٹوزرداری، سابق وزیرِداخلہ چوہدری نثار اور وزیرِ خزانہ اسد عمر بھی موجود تھے جب کہ  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی  تقریب میں شرکت کی

دیگر اہم شخصیات میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر، گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے کے علاوہ کئی ممالک کے سفیر اور دیگر مہمان بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔