پارکوں میں غیرقانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

اسٹاف رپورٹر  منگل 13 نومبر 2018
ویجی لینس ٹیمیں تشکیل دی جائیں،ایمپریس مارکیٹ ماسٹر پلان کے مطابق بحال ہوگی، میئر کراچی۔ فوٹو : فائل

ویجی لینس ٹیمیں تشکیل دی جائیں،ایمپریس مارکیٹ ماسٹر پلان کے مطابق بحال ہوگی، میئر کراچی۔ فوٹو : فائل

 کراچی: شہر بھرکے پارکوں میں قائم غیرقانونی تعمیرات کے خاتمے کے لیے کارروائی شروع کی جائے تاکہ شہریوں کو بہتر تفریحی سہولتیں میسر آسکیں۔

میئر کراچی وسیم اختر نے پارکوں سے تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے حکمت عملی بنانے کے لیے منعقد اجلاس میں اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہل پارک، جھیل پارک، عزیز بھٹی پارک، کڈنی ہل پارک، باغ ابن قاسم اور دیگر پارکوں میں تعمیرات کو فوراً ختم کیا جائے، سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق پارکوں سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے فوری حکمت عملی ترتیب دی جائے تاکہ ان پارکوں میں تجارتی سرگرمیوں کو ختم کیا جاسکے۔

وسیم اختر نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ جن علاقوں سے تجاوزات کو صاف کیا گیا ہے وہ دوبارہ تعمیر نہ ہوں اس کے لیے ویجی لینس ٹیمیں تشکیل دی جائیں جو روزانہ کی بنیاد پر ان جگہوں اور شہر کے مختلف علاقوں کا گشت کریں، میئر کراچی نے کہا کہ 108 سڑکوں سے تجاوزات کے مکمل خاتمے تک کارروائی جاری رکھے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔