دپیکا اور رنویر کی مہمانوں سے شادی کے تحائف عطیہ کرنے کی درخواست

ویب ڈیسک  منگل 13 نومبر 2018
دپیکا رنویر اٹلی کے خوبصورت مقام لیک کومو میں شادی کے بندھن میں بندھیں گے فوٹوفائل

دپیکا رنویر اٹلی کے خوبصورت مقام لیک کومو میں شادی کے بندھن میں بندھیں گے فوٹوفائل

ممبئی: دپیکا پڈوکون اوررنویر سنگھ نے شادی میں مدعو مہمانوں سے درخواست کی ہے کہ وہ انہیں تحائف دینے کے بجائے چیریٹی میں عطیہ کردیں۔

بالی ووڈ کی سپر ہٹ جوڑی دپیکا پڈوکون اوررنویر سنگھ کی شادی میں زیادہ وقت نہیں بچا، دونوں 14 نومبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے تاہم دونوں نے شادی سے قبل مہمانوں سے انوکھی درخواست کرکے سب کے دل جیت لیے۔

سوشل میڈیا پر دپیکا رنویر کی شادی کا دعوت نامہ گردش کررہا ہے جس میں دونوں اسٹارز کی جانب سے مہمانوں  کو مدعو کرنے کے ساتھ شادی میں پیش کیے جانے والے تحائف کے حوالے سے چند ہدایات بھی درج ہیں۔ دپیکا رنویر نے مہمانوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ان دونوں کو شادی کے تحائف دینے کے بجائے یہ تحفے چیک کی صورت میں دپیکا پڈوکون کی تنظیم ’دی لیو لو لاف فاؤنڈیشن‘ کو عطیہ کردیں۔

واضح رہے کہ دپیکا رنویر اپنے خاندان کے ساتھ دوروز قبل ہی اٹلی روانہ ہوگئے تھے جہاں دونوں ایک روز بعد شادی کے بندھن میں بندھیں گے۔ دونوں کی شادی کے استقبالیے کی دو تقاریب  منعقد ہوں گی، ایک 21 نومبر کو بنگلورو کےلیلا پیلس میں اور دوسری 28 نومبر کو ممبئی کے گرینڈ ہائت ہوٹل میں منعقد کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔