منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری کی ضمانت میں توسیع

ویب ڈیسک  منگل 13 نومبر 2018

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے سبسکرائب کریں

 کراچی: بینکنگ کورٹ نے سندھ منی لانڈرنگ کیس میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی ضمانت میں توسیع کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کی بینکنگ کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس کی ضمانت ہوئی، سابق صدر آصف علی زرداری، ان کی ہمشیرہ فریال تالپور عدالت میں پیش ہوئے جب کہ گرفتار ملزمان حسین لوائی اور عبدالغنی مجید کو ایف آئی اے نے پیش کیا۔ آصف علی زرداری اور فریال تالپور فاضل جج کے روبرو حاضری لگوا کر روانہ ہوگئے۔ عدالت نے دونوں ملزمان کی ضمانت میں 10 دسمبر تک توسیع کردی۔

دوران سماعت ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے معاملے کی پیش رفت رپورٹ جمع کرائی جس میں کہا گیا ہے۔ نصیرعبداللہ، حسین لوتھا، عدنان جاوید، محمد عمیر سمیت 5 ملزمان مفرور ہیں، عدالت نے مفرور ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں، مفرور ملزمان کو باقاعدہ اشتہاری قرار دینے کے لیے قانونی تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں، ملزمان کے گھروں پر اشتہارات چسپاں کردیے ہیں، مفرور ملزمان کو باقاعدہ اشتہاری قرار دینے کے لیے قانونی تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں۔ ملزمان کی جائیداد کی معلومات کے لیے متعلقہ کمشنرز کو خطوط لکھ دیے گئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔