کینیڈین وزیر خارجہ کا شاہ محمود کو فون؛ آسیہ معاملے پر تبادلہ خیال

ویب ڈیسک  منگل 13 نومبر 2018
سپریم کورٹ نے جرات مندانہ فیصلہ کیا اور وزیراعظم عمران خان نے مثبت تقریر کی، کریسٹیا فری لینڈ فوٹو:فائل

سپریم کورٹ نے جرات مندانہ فیصلہ کیا اور وزیراعظم عمران خان نے مثبت تقریر کی، کریسٹیا فری لینڈ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: کینیڈا کی وزیر خارجہ کریسٹیا فری لینڈ نے شاہ محمود قریشی کو فون کرکے آسیہ بی بی کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو کینیڈین ہم منصب کریسٹیا فری لینڈ نے فون کیا اور آسیہ مسیح سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

کینڈین وزیر خارجہ نے آسیہ بی بی کی بریت پر سپریم کورٹ کے جرات مندانہ فیصلے کی تعریف کی۔ کریسٹیا فری لینڈ نے کہا کہ آسیہ کی رہائی کے فیصلے کے بعد وزیراعظم عمران خان کی تقریر بھی بہت مثبت تھی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آسیہ بی بی پاکستانی شہری ہے اور پاکستان ان کے قانونی حقوق کا مکمل احترام کرتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔