ٹی ٹین لیگ کے پہلے ایڈیشن میں فکسنگ کا انکشاف

عباس رضا  منگل 13 نومبر 2018
سری لنکن کرکٹر کو 14 روز کے اندر ان الزامات کا جواب دینا ہوگا: فوٹو: فائل

سری لنکن کرکٹر کو 14 روز کے اندر ان الزامات کا جواب دینا ہوگا: فوٹو: فائل

ٹی ٹین لیگ کے پہلے ایڈیشن میں فکسنگ کا انکشاف کیا گیا ہے۔

آئی سی سی نے سری لنکا کے سابق انٹرنیشنل کرکٹردلہارا لوکوہیٹجی کو چارج شیٹ جاری کردی، گزشتہ سال شارجہ میں ہونے والی ٹی ٹین لیگ کے دوران کرپشن میں ملوث پائے جانے والے کھلاڑی پراینٹی کرپشن کوڈ کی 3 شقوں کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

امارات کرکٹ بورڈ کی درخواست پرآئی سی سی نے اینٹی کرپشن آفیشل کو مقرر کیا تھا، سری لنکن کرکٹر کو 14 روزکے اندران الزامات کا جواب دینا ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔