ہر بےنامی اکاؤنٹ کو پیپلز پارٹی سے جوڑنا درست نہیں ہے، مشیر اطلاعات سندھ

ویب ڈیسک  منگل 13 نومبر 2018
خان صاحب اور اُن کے حواریوں سے بھی سوال ہونا چاہیے ، مرتضی وہاب، فوٹو: فائل

خان صاحب اور اُن کے حواریوں سے بھی سوال ہونا چاہیے ، مرتضی وہاب، فوٹو: فائل

 کراچی: مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہر بے نامی اکاؤنٹ کو پیپلز پارٹی سے جوڑنا درست نہیں ہے۔

سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات سندھ مرتضٰی وہاب کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے جی آئی ٹی کو اپنا کام منظرعام پر لانے سے روکا تھا مگر یہ خبریں کیسے باہر نکل رہی ہیں کون نکال رہا ہے اسی وجہ سے جی آئی ٹی پر شک ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا ہے عمران خان جس گھر میں رہتے ہیں وہ غیر قانونی ہے، اس لیے خان صاحب اور اُن کے حواریوں سے بھی سوال ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: نیب تحقیقات؛ قائم علی شاہ کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بے نامی اکاؤنٹ کو نام جہانگیر ترین نے دیا ہے، ہر بے نامی اکاؤنٹ کو پی پی پی سے جوڑنا درست بات نہیں ہے جن کے بے نامی اکاؤنٹ نکلتے ہیں اُن کے اصل کرداروں کو سامنے لانا چاہیے  جب کہ نیب کا قانون کالا قانون ہے کیونکہ اسے ڈکٹیٹر نے بنایا تھا، پہلے جرم کو ثابت کرو پھر لوگوں کو گرفتار کرو جب تک جرم ثابت نہ ہو وہ شخص معصوم سمجھا جاتا ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔