وزیراعظم نے اسلام آباد کا ماسٹر پلان تبدیل کرنے کی منظوری دیدی

ویب ڈیسک  منگل 13 نومبر 2018
حکومت کا اسلام آباد کا ماسٹر پلان تبدیل کرنے کا فیصلہ،ذرائع، فوٹو: فائل

حکومت کا اسلام آباد کا ماسٹر پلان تبدیل کرنے کا فیصلہ،ذرائع، فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت کا ماسٹر پلان تبدیل کرنے کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اسلام آباد کے ماسٹر پلان سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں حکام کی بریفنگ اور تمام تر پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد ماسٹر پلان تبدیل کرنے کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ماسٹر پلان میں تبدیلی کے لیے بڑی آرکیٹیکٹ فرم کی خدمات لی جائیں گی۔ اجلاس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کو ماڈل شہر بنایا جائے گا، موجودہ ماسٹر پلان  میں من پسند تبدیلیوں نے شہر کا نقشہ بگاڑ دیا ہے تاہم ہماری حکومت ماسٹر پلان میں تبدیلی شہریوں کے مفاد میں کرے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔