سوات فیسٹیول تمام رنگینیوں کے ساتھ ختم سلطان گولڈن کا عالمی ریکارڈ

کمانڈوزنے15 ہزار فٹ بلندی سے فر ی فال جمپ لگاکرشرکا کوحیران کردیا،پیراگلائیڈرز،گھڑسواروں نے تقریب کوچارچاندلگادیے


Numainda Express June 24, 2013
سوات زمین پر جنت کا ایک ٹکڑا ہے اور یہاں پرمثالی امن قائم ہے،سیاح بلا خوف و خطر آئیں،کورکمانڈرلیفٹیننٹ جنرل خالدربانی

سوات کی وادی کالام میں 4روزہ سمر فیسٹیول تمام رنگینیوںاورخوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔

فیسٹیول کی اختتامی تقریب میںکمانڈر پشاورخالد ربانی بطور مہمان خصوصی شرکت کی ،اختتامی تقریب میں پاکستان کے عالمی شرت یافتہ سلطان گولڈن نے 13گاڑیوں سے ریم ٹوریم جمپ لگا کرعالمی ریکارڈ قائم کردیا، پاک فوج کے کمانڈوزنے 15 ہزار فٹ بلندی سے فر ی فال جمپ لگا کر شرکا کو محظو ظ کیا جبکہ پیرا گلائیڈ رز، گھڑ سواروں نے بھی اپنے فن کے جوہر دکھاکر تقریب کو چار چاند لگائے۔



اس موقع پر مہمان خصوصی کورکمانڈ ر خالد ربانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سمر فیسٹیول کے انعقاد کا بنیادی مقصد سوات میںسیاحت کو دوبارہ فروغ دینا،اور پوری دنیا کو یہ پیغام دیناتھا کہ سوات زمین پر جنت کا ایک ٹکڑ اہے اور یہاں پر مثالی امن قائم ہے، ہم ملک بھر کے سیاحوںکو دعو ت دیتے ہیں کہ سوات کی جنت نظیر وادی میں بلا خوف وخطرآئیں۔ تقریب میں جی اوسی سوات میجرجنرل ثنا اللہ خان نیازی کے علاوہ دیگر سول اور فوجی حکام نے بھی شرکت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں