اسپائیڈرمین اورآئرن مین جیسے لازوال کرداروں کے خالق ’’اسٹین لی‘‘ چل بسے

ایکسپریس نیوز  منگل 13 نومبر 2018
’’اسٹین لی‘‘ نے اسپائیڈرمین، ایکس مین، آئرن مین اور بلیک پینتھر سمیت کئی مشہور کردار پیش کیے . فوٹو : فائل

’’اسٹین لی‘‘ نے اسپائیڈرمین، ایکس مین، آئرن مین اور بلیک پینتھر سمیت کئی مشہور کردار پیش کیے . فوٹو : فائل

لاس اینجلس: معروف امریکی مصنف اور مارول کامکس کمپنی کے شریک بانی ’’اسٹین لی‘‘ طویل علالت کے بعد چل بسے۔

مارول کامکس کی دنیا کے بے تاج بادشاہ ’’اسٹین لی‘‘ 95 سال کی عمر میں طویل علالت کے بعد لاس اینجلس میں چل بسے اور ان کے ساتھ ہی کامکس سپر ہیروز کی کہانیوں کا سنہری باب بھی ختم ہوگیا۔

مارول کامکس کے لکھاری ’’اسٹین لی‘‘ نے 1961ء میں مارول کامکس کمپنی کی بنیاد رکھی تھی۔ تخلیقی صلاحیتوں سے مالا مال’’اسٹین لی‘‘ نے کئی سُپر ہیروز کا کردار پیش کیا اوراُن کے سُپر ہیروز کے کرداروں کو نبھا کر کئی ہالی ووڈ ادا کار سُپراسٹار بن گئے۔

Fantastic-Four

Spider-men

’’اسٹین لی‘‘ نے ’’فنٹاسٹک فور‘‘ نامی سیریز سے آغاز کیا اور بعد میں ان کے کامکس اسپائیڈر مین، آئرن مین، کیپٹن امریکا اور دی انکریڈیبل ہلک کے کردار انتہائی مقبول ہوئے۔

x-men

Hulk

Captain-america

ڈون جانسن، رابرٹ ڈاونی جونیئر، کرس ایوینز، ہیو جیک مین اور ٹام ہولینڈ جیسے کئی مشہور ہالی ووڈ اسٹارز نے ” اسٹین لی ” کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

Black Panther

 

مارول اسٹوڈیوز اور والٹ ڈزنی کمپنی کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں مصنف اسٹین لی کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا گیا، اسٹین لی کے پسماندگان میں ان کی بیٹی جے سی لی شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔