سلمان خان اور رنبیر کپور کی فلموں میں تصادم کا خطرہ

ویب ڈیسک  منگل 13 نومبر 2018
کترینہ کے باعث سلمان اور رنبیرکے تعلقات کئی سالوں سے سرد مہری کا شکار ہیں۔ فوٹو: فائل

کترینہ کے باعث سلمان اور رنبیرکے تعلقات کئی سالوں سے سرد مہری کا شکار ہیں۔ فوٹو: فائل

 ممبئی: بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان اور چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کے درمیان لفظی جنگ کے بعد دونوں کی فلموں کے درمیان بھی تصادم کا خطرہ منڈلانے لگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر اور سلمان کے درمیان گزشتہ چند سال سے کترینہ کیف کی وجہ سے جاری لفظی جنگ ایک بار پھر مزید پروان چڑھنے لگی ہے جس کی وجہ دونوں اداکاروں کی آنے والی نئی فلمیں ہیں جوکہ ایک ہی تاریخ میں ریلیز ہونے جارہی ہیں۔

رواں سال کی ابتداء میں سلمان خان نے ٹوئٹ کے ذریعے اعلان کیا تھا کہ ساجد ناڈیا کے بینر تلے بننے والی اُن کی مشہور فلم ’کک‘ کا سیکوئل 2019ء میں کرسمس کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گا۔اُن کا یہ اعلان ہونا ہی تھا کہ معروف فلم ساز کرن جوہر نے رنبیر اور عالیہ بھٹ کی فلم ’براہمسترا‘ کو اگلے سال کرسمس کے روز ہی ریلیز کرنے کا اعلان کردیا۔

یہ پڑھیں: اداکاری سے متعلق تنقید پررنبیر کا سلمان خان کو کرارا جواب

واضح رہے کہ کترینہ کے باعث سلمان اور رنبیر کے تعلقات کئی سال سے سرد مہری کا شکار ہیں۔ سلمان خان نے سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’سنجو‘ کا ٹریلر ریلیز ہونے پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس فلم کے لیے سب سے موزوں اداکار خود سنجے دت ہو سکتے تھے۔ کوئی دوسرا اداکار سنجے دت کے کردار کو نبھانے کی اہلیت نہیں رکھتا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔