کراچی کے مضافات میں غیر متوقع بارش، سپرہائی وے پر سفر کرنے والوں نے قوس قزح کا نظارہ کیا

اسٹاف رپورٹر  بدھ 14 نومبر 2018
ہلکی بارش کے دوران نرم دھوپ کھلنے سے تخلیق ہونے والے اس حسین منظر کو سپرہائی وے پر سفر کرنے والے بیشتر افراد نے دیکھا۔ فوٹو: فائل

ہلکی بارش کے دوران نرم دھوپ کھلنے سے تخلیق ہونے والے اس حسین منظر کو سپرہائی وے پر سفر کرنے والے بیشتر افراد نے دیکھا۔ فوٹو: فائل

کراچی: شہر کے درمیانی علاقوں میں گزشتہ روز غیر متوقع بارش نے آسمان کی بلندیوں پر قوس قزح کے خوبصورت رنگ بکھیر دیے۔

کراچی اور حیدر آباد کے درمیانی علاقوں میں منگل کے روز غیر متوقع بارش نے آسمان کی بلندیوں پر قوس قزح کے خوبصورت رنگ بکھیر دیے، ہلکی بارش کے دوران نرم دھوپ کھلنے سے تخلیق ہونے والے اس حسین منظر کو سپرہائی وے پر سفر کرنے والے بیشتر افراد نے دیکھا۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے اس بارش کی پیش گوئی نہیں کی تھی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔