اے ایس او نے 1 کروڑ روپے مالیت کی اسمگلنگ ناکام بنادی

احتشام مفتی  بدھ 14 نومبر 2018
اپریزمنٹ ایسٹ نے غلط بیانی سے کلیرنس پر امپورٹر اور کلیرنگ ایجنٹ کو گرفتار کر لیا۔ فوٹو : فائل

اپریزمنٹ ایسٹ نے غلط بیانی سے کلیرنس پر امپورٹر اور کلیرنگ ایجنٹ کو گرفتار کر لیا۔ فوٹو : فائل

کراچی: پاکستان کسٹمز پریونٹیو کلکٹریٹ کے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اسمگل شدہ اشیا ضبط کرکے مقدمات درج کر لیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اے ایس اوکے ڈپٹی کلکٹر محمد فیصل کی قیادت میں چھاپہ مارٹیم نے سپرہائی وے اورمختلف گوداموں پر چھاپہ مارکرایک کروڑ 29 لاکھ مالیت کے اسمگل شدہ موبائل فونز، کپڑا، ٹائرز، ایئرکنڈیشنرز، انڈین گٹکا،غیرملکی سگریٹس، چھالیہ اورڈیزل ضبط کرلیا ہے۔

اے ایس او کی مختلف کارروائیوں میں ملزمان نور احمد، عبد الرحیم، سید کبیر آغا، محمد صادق، تاج محمد کے خلاف ایف آئی آردرج کی گئی ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔