شوگر سے آگاہی کا آج عالمی دن

یوسف عباسی  بدھ 14 نومبر 2018
طرز زندگی کو آسان بنا کر شوگر سے محفوظ رہا جا سکتا ہے، ڈاکٹررضوان، ڈاکٹرامبرین۔ فوٹو: فائل

طرز زندگی کو آسان بنا کر شوگر سے محفوظ رہا جا سکتا ہے، ڈاکٹررضوان، ڈاکٹرامبرین۔ فوٹو: فائل

لاہور: دنیا بھر میں شوگر سے آگاہی کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے جب کہ اس تناظرمیں ملک بھر میں بھی شوگر سے بچاؤ کیلیے عوامی آگہی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

ایک سروے رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 2 کروڑسے زائد افراد شوگر میں مبتلا ہیں جبکہ اگر احتیاطی تدابیر نہ اپنائی گئیں تو آئندہ 5سال تک تعداد بڑھ کر دوگنا ہو سکتی ہے۔ دنیا بھر میں شوگر کے مرض کا علاج دریافت نہیں ہوسکا تاہم احتیاطی تدابیر اپنا کر روک تھام اور مزید پھیلنے سے بچا جا سکتا ہے۔

ماہرین امراض شوگر ڈاکٹررضوان نیازی اور ڈاکٹر امبرین نے کہا کہ شوگر کا مرض عمر کے کسی بھی حصے میں لاحق ہو سکتا ہے، طرز زندگی کو آسان بنا کر محفوظ رہا جا سکتا ہے، انہوں نے بتایا کہ روزانہ وزش کا معمول، متوازن خوراک، بازاری کھانوں سے اجتناب اور وزن پر کنٹرول پاتے ہوئے شوگر سے بچا جا سکتا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔