اسلام آباد ایئرپورٹ پراے ایس ایف کی کارروائی؛ 3 کلو چرس آمد

ویب ڈیسک  بدھ 14 نومبر 2018

ملزم کو پوچھ گچھ کے لیے کنڑول فوم منتقل کردیا گیا ہے، اے ایس ایف: فوٹو: فائل

ملزم کو پوچھ گچھ کے لیے کنڑول فوم منتقل کردیا گیا ہے، اے ایس ایف: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: ایئرپورٹ پراے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے مسافرسے 3 کلوسے زائد چرس برآمد کرلی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پراے ایس ایف (ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس) نے قطرجانے والے مسافرنواب جان سے تین کلوگرام سے زائد چرس برآمد کرلی۔

اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نواب جان کا تعلق کرم ایجنسی سے ہے جس نے چرس ہارمونیم کے اندرچھپا رکھی تھی، ملزم کو پوچھ گچھ کے لیے کنڑول فوم منتقل کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔