آئی پی ایل میں بازیگر کے گانے پر پرفارم کروں گا، روہت سے شاہ رخ کا وعدہ

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 14 نومبر 2018
شاہ رخ نے بازیگر کی ریلز کے 25 برس مکمل ہونے پر ٹویٹر پر اس حوالے سے پوسٹ کی۔ فوٹو: فائل

شاہ رخ نے بازیگر کی ریلز کے 25 برس مکمل ہونے پر ٹویٹر پر اس حوالے سے پوسٹ کی۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ اسٹار اوراونر کولکتہ نائٹ رائیڈرز شاہ رخ خان نے کپتان روہت شرما سے وعدہ کیاکہ وہ ان کیلیے آئی پی ایل میں اپنی معروف فلم بازیگر کے گانے پر پرفارم کریں گے۔

شاہ رخ نے بازیگر کی ریلز کے 25 برس مکمل ہونے پر ٹویٹر پر اس حوالے سے پوسٹ کی، جس پر بھارتی بیٹسمین روہت شرما نے کہا کہ یہ میری پسندیدہ ترین فلموں میں سے ایک ہے، اس پر شاہ رخ نے ان سے وعدہ کیا کہ وہ اس فلم کے ایک گانے ’کالی کالی آنکھیں‘ پر ان کے لیے آئی پی ایل کے دوران پرفارم کریں گے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔