فلسطین کیخلاف دوستانہ میچ پاکستانی فٹبال ٹیم کو ویزے مل گئے

ایکسپریس نیوز  بدھ 14 نومبر 2018
17کھلاڑیوں کے ساتھ 4آفیشلز پاکستانی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ فوٹو: فائل

17کھلاڑیوں کے ساتھ 4آفیشلز پاکستانی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ فوٹو: فائل

لاہور: فلسطین سے دوستانہ میچ کے لیے پاکستانی فٹبال ٹیم کوویزے مل گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فلسطین سے دوستانہ میچ کے لیے پاکستانی فٹبال ٹیم کوویزے مل گئے، قومی ٹیم کی منگل کی شب لاہور سے یروشلم روانگی طے تھی جب کہ میچ اب 15کے بجائے 16 نومبر کوکھیلا جائیگا۔

خیال رہے کہ 17کھلاڑیوں کے ساتھ 4آفیشلز پاکستانی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔