احسان مانی کراچی پہنچ گئے، سرفراز کی قیادت پر سوال کا جواب دینے سے گریز

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 14 نومبر 2018
میں اپنے مستقبل کے منصوبوں سے بدھ کونیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا کوآگاہ کروں گا، چیئرمین پی سی بی۔ فوٹو: فائل

میں اپنے مستقبل کے منصوبوں سے بدھ کونیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا کوآگاہ کروں گا، چیئرمین پی سی بی۔ فوٹو: فائل

کراچی: پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی عہدہ سنبھالنے کے بعد کراچی کے پہلے دورہ پر پہنچ گئے۔

جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مختصر گفتگوکرتے ہوئے بورڈ چیف نے کہا کہ میں جب کراچی آتا ہوں تو ایک خوشگوار احساس ہوتا ہے، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے حوالے سے سوال پر احسان مانی نے کہا میں اس وقت اس ضمن میں اظہار خیال نہیں کرنا چاہتا، میں اپنے مستقبل کے منصوبوں سے بدھ کونیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا کوآگاہ کروں گا۔

ذرائع کے مطابق احسان مانی اپنے دورئہ کراچی کے دوران نیشنل اسٹیڈیم میں جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کے ساتھ حنیف محمد ریجنل کرکٹ اکیڈمی کا بھی دورہ کریں گے،اکیڈمی کے سربراہ کی تقرری کے حوالے سے بھی وہ  بعض کرکٹرز سمیت متعدد شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔