ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی پہلی فتح، 3 ریکارڈز ٹوٹ گئے

عباس رضا  بدھ 14 نومبر 2018
گرین شرٹس نے اس فارمیٹ میں اپنا سب سے بڑا مجموعہ 139 حاصل کیافوٹوفائل

گرین شرٹس نے اس فارمیٹ میں اپنا سب سے بڑا مجموعہ 139 حاصل کیافوٹوفائل

ویمنز ٹی ٹوئنٹی میں گرین شرٹس نے اس فارمیٹ میں اپنا سب سے بڑا مجموعہ 139 حاصل کیا آئرلینڈ کے خلاف میچ میں جویریہ خان ملک سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلتے ہوئے 74 پر ناقابل شکست رہیں۔

پاکستانی ویمنز ٹیم کی کھلاڑی نشرح سندھو نے 4 اوورز میں صرف 8 رنز دے کر 2 شکار کئے جو ملک کے لئے کفایتی بولنگ کا ایک ریکارڈ ہے۔ جویریہ خان کا 9 پر کیچ ڈراپ ہوا جس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے کپتان نے جارحانہ انداز اختیار کیا اور تمام بولرز کی درگت بنائی، گرین شرٹس نے اگلے 12 اوورز میں 110 رنز بناتے ہوئے ٹوٹل 6 وکٹ پر 139 تک پہنچا دیا۔

جویریہ خان 74 پر ناٹ آوٹ رہیں، عائشہ ظفر نے 21 رنز بنائے۔ آئرش ٹیم 9 وکٹ پر 101 رنز بنا سکی، نشرح سندھو اور عالیہ ریاض نے 2،2 شکار کئے۔ پاکستان 38 رنز سے سرخرو ہوا، آسٹریلیا اور بھارت کے ہاتھوں شکستوں کے بعد میگا ایونٹ میں گرین شرٹس کی یہ پہلی کامیابی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔